ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ششی تھرور برطانوی حکومت پر برہم ، کہا،قرنطینہ کے قوانین امتیازی ، سفرمنسوخ

ششی تھرور برطانوی حکومت پر برہم ، کہا،قرنطینہ کے قوانین امتیازی ، سفرمنسوخ

Wed, 22 Sep 2021 00:01:18    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے اپنا آئندہ دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ برطانوی حکومت کی جانب سے ہندوستانیوں کے لیے قرنطینہ قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے لیاہے۔ انہوں نے برطانیہ کی پالیسی کو امتیازی قرار دیا ہے۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ جو بھی افریقہ ، جنوبی امریکہ ، متحدہ عرب امارات ، بھارت ، ترکی، تھائی لینڈ ، روس اور اردن میں ویکسین لگائے گااسے بلاویکسین سمجھا جائے گا۔ ایسے مسافروں کو برطانیہ پہنچنے پر 10 دن قرنطینہ میں رہناپڑے گا۔


Share: